حکومت پاکستان کی آزادی مارچ احتجاجیوں کو بات چیت کی پیشکش

   

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان نے جمعہ کے روز اپوزیشن قائدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا احتجاج ختم کردیں جن کی قیادت شعلہ بیان عالم دین و سیاستداں مولانا فضل الرحمن کررہے ہیں۔ حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ احتجاجیوں کو اپنا طویل دھرنا ختم کردینا چاہئے جو آٹھویں دن میں داخل ہوگیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا ہے۔ اپوزیشن نے اپنے طویل مارچ کو ’’آزادی مارچ‘‘ سے تعبیر کیا ہے جو عمران خان حکومت کے خاتمہ کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔ مولانا نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے لئے اس وقت تک رضامندی ظاہر نہیں کی جائے گی جب تک عمران خان کا استعفیٰ میز پر موجود نہ ہو۔ یاد رہے کہ وزیردفاع پرویز کھنک نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے ایک سیشن کے دوران اپوزیشن پارٹیوں کو احتجاج ختم کرتے ہوئے بات چیت کی میز پر آنے کی دعوت دی تھی تاکہ تمام اختلافات کو دور کیا جاسکے۔