حکومت پر تنقید کے نعرے قوم دشمن نہیں : سوراب جی

   

نئی دہلی ، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) غداری سے متعلق دفعہ کو صرف ایسے نعروں کی صورتوں میں لاگو کیا جانا چاہئے جو تشدد بھڑکائیں اور عوامی بے چینی پیدا کرنے کی طرف مائل کرتے ہوں۔ یہ الفاظ سابق اٹارنی جنرل آف انڈیا سولی جے سوراب جی کے ہیں جنھوں نے حال ہی میں کنہیا کمار، عمر خالد اور دیگر کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کرنے کے پس منظر میں آرٹیکل تحریر کیا ہے۔ ہماری مملکت ٹھوس بنیادوں پر قائم ہے جن کو بدخواہ یا طنزیہ یا احمقانہ نعروں کے ذریعے بگاڑا نہیں جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ غداری کے قانون کے بیجا استعمال پر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کیلئے مناسب جرمانہ ہونا چاہئے جس کے ساتھ متاثرہ فریق کیلئے معاوضہ کی گنجائش بھی رکھی جائے۔