حکومت پر کسانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام

   

دوباک یکم / فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سدی پیٹ ضلع اکبرپیٹ بھوم پلی ایکس روڈ میں بی آر ایس قائدین نے راستہ روکو احتجاج کرتے ہوئے کانگریس حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ بی آر ایس پارٹی کے منڈل صدر جیڈی پلی روی نے کانگریس حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ زراعت کیلئے درکار آبپاشی کے پانی کو جاری کرنے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ سابقہ دور حکومت میں کے سی آر سرکار ملنا ساگر پراجکٹ کے ذریعہ دوباک حلقہ اسمبلی کے کسانوں کو آبپاشی کے پانی کے حصول میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑا ۔ سابقہ حکومت کسانوں کی ہمدرد حکومت تھی ۔ کسانوں کو معاشی اعتبار سے مستحکم کرنے میں کسی بھی قسم کا کسر باقی نہیں چھورا تھا ۔ لیکن اب کی کانگریس حکومت کسانوں سے کئے گئے وعدوں کو تکمیل کرنے میں ناکام ہو رہی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملنا ساگر پراجکٹ سے کوڑا ندی میں آبپاشی کیلئے پانی چھوڑیں ورنہ بی آر ایس پارٹی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔ اس پروگرام میں جیڈیپلی روی ، کیلاش ، مارکٹ کمیٹی چیرمین کرشنا جیوتی ، سریش و دیگر موجود تھے ۔