حکومت کا عہدے سنبھالنے کے `100دنوں کے اندر تبدیلی مذہب پر روک لگادی گئی۔ گوا چیف منسٹر

,

   

پناجی۔ گوا چیف منسٹر مرمود ساونت نے اعلان کیاہے کہ حکومت کا عہدہ سنبھالنے کے 100دنوں کے اندر ہندوؤں کوتبدیلی مذہب پر ریاست میں روک لگادیاگیاہے۔

چہارشنبہ کے روز ایک تقریب کا انعقاد گوا کے پناجی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ڈبل انجن والی حکومت کے 100دنوں کی تکمیل پر منعقد کیاگیا تھا جس میں ساونت نے انجام دئے گئے کاموں پر ایک کتابچہ کی اجرائی عمل میں لائی ہے۔

وہیں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”ہماری حکومت نے تبدیلی مذہب پر سخت موقف اختیار کیا ہے۔ ہم نے ہندوؤں کی مذہب تبدالی پر ول لگادیا جس سابق میں ہوا کرتا تھا“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”کئی سالوں سے چل رہی تبدیلی مذاہب کو روک دیاگیا‘ ہم نے غیر قانونی اراضی قبضے کے معاملات دیکھنے کے لئے ایس ائی ٹی کی جانچ کرنے کے ایک ایس ائی ٹی تشکیل دی ہے“۔

اس سے قبل مئی میں ساونت نے کہاکہ بی جے پی حکومت نے پرتگال کے دور میں تباہ ہونے والے منادر کی تزین نو‘ تعمیرات اور ہیرٹیج کے لئے 20کروڑ کا بجٹ فراہم کیاہے۔