حکومت کسانوں کو سستی کھاد فراہم کرنے کیلئے پرعزم:شیوراج

   

نئی دہلی : زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ حکومت کسانوں کو سستی کھاد فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے ۔آج یہاں اپنی وزارت کی 100 دن کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر چوہان نے کہا کہ حکومت کسانوں کو سستی کھادوں کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوریا کا ایک تھیلا 2366 روپے میں آتا ہے اور کسانوں کو 266 روپے میں دستیاب ہوتا ہے ۔ ڈی اے پی کے ایک تھیلے کی قیمت 2433 روپے ہے اور یہ کسانوں کو 1350 روپے میں دستیاب ہے ۔مرکزی وزیر نے کہا کہ فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے65فصلوں کی 109نئی اقسام جاری کی گئیں، جو آب و ہوا کے موافق، کیڑوں سے مزاحم اور زیادہ پیداوار دینے والی ہیں۔