نئی دہلی۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے روزکہاکہ بڑی تعداد میں ملک کی عوام کو بھی کویڈ19کے خلاف ٹیکہ نہیں لگایاگیاہے‘ اس بات کی طرف بھی اشارہ کیاکہ ڈسمبر تک ملک کی 42فیصد آبادی کوٹیکہ لگایاجانے والا تھا جو کرونا وائر س کی تیسری لہر کے انسداد کے60فیصد کی شرح درکار ہے۔ انہوں نے حکومت بوسٹر شاٹس فراہم کرنے کا بھی استفسار کیاہے۔
ٹیکوں کی تفصیلات کوشیئر کرتے ہوئے گاندھی نے کہاکہ یومیہ 55.3ملین خوراکوں کی یہاں پرکمی ہے(ایک ملین 10لاکھ کے مساوی ہوتا ہے)۔انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ”ہماری آبادی کی اکثریت اب بھی ٹیکہ سے محروم ہے۔
جی او ائی کب بوسٹرشاٹس کی شروعات کرے گی“۔کانگریس کے سابق صدر نے کہاکہ موجودہ ٹیکہ شرح سے ہم آگے بڑھتے ہیں تو ڈسمبر2021تک 42فیصد آبادی ہی ٹیکہ لگائی ہوئی ہوگی۔گاندھی کی جانب سے شیئر کردہ ڈاٹا میں کہاگیاہے کہ ”تیسری لہر کے پیش نظر ڈسمبر2021تک 60فیصد آبادی کودونوں خوارکیں پہنچانے کو ہدف مقرر کیاگیاہے۔
درکار ویکس شرح(فی دن ٹیکہ اندازی)61ملین /یومیہ۔ درحقیقت پچھلے 7دنوں (فی دن ٹیکہ اندازی)53.8ملین /یومیہ ہے۔ پچھلے سات دنوں میں یومیہ کمی (اوسط خراب گروٹ فی یوم) 55.2ملین /یومیہ ہے“۔
اس تفصیلات میں یہ بھی کہاگیاہے کہ ”وہیں آج حقیقی ٹیکہ انداز (ڈسمبر22‘ پچھلے 24گھنٹوں میں لگائے گئے ٹیکہ) 5.7ملین /یومیہ‘ پچھلے 24گھنٹوں میں ٹیکہ اندازی کی گرواٹ 55.3ملین /یومیہ ہے“۔
گاندھی او ران کی پارٹی کانگریسحکومت کے ٹیکہ حکمت عملی کو مسلسل اپنی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں اور ان کی مانگ ہے کہ ٹیکہ اندازی مہم میں تیزی لائیں تاکہ کرونا وائرس کی اگلی لہر سے محفوظ رہا جاسکے۔اس کے علاوہ یہاں ملک میں نئی قسم اومیکران میں اضافہ پر بھی تشویش بڑھتی جارہی ہے۔