نئی دہلی : ٹیلی کمیونی کیشنز کنسلٹنس انڈیا لمیٹیڈ ( ٹی سی آئی ایل ) کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر جناب سنجیو کمار نے محکمۂ ٹیلی مواصلات کے چیئرمین ڈی سی سی اور سکریٹری کے راجا رمن کو 211.10 ملین روپئے کا منافع کا چیک پیش کیا۔ اپنے قیام کے وقت سے ہی ٹی سی آئی ایل مسلسل منافع کمانے والی کمپنی رہی ہے ۔ ٹی سی آئی ایل نے 21-2020 ء تک حکومت کو 2678.60 ملین روپئے کا منافع دیا ۔ اس کمپنی میں حکومت کی ابتدائی سرمایہ کاری 3 ملین روپئے تھی ۔ 16-2015 ء کے دوران مزید 160 ملین روپئے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی ۔ کمپنی کا 31 مارچ ، 2021 ء کو گروپ اور اسٹینڈ الون نیٹ وَرتھ بالترتیب 9595.1 ملین روپئے اور 6111 ملین روپئے تھا ۔