نئی دہلی 22اگست (یو این آئی) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے قومی شاہراہوں پر ٹول کی شرح اور وصولی کا جو طریقہ کار بنایا ہے اس میں ترمیم کرتے ہوئے تمام غیر تجارتی کاروں، جیپوں اور گاڑیوں کے لیے سالانہ فاسٹیگ پاس متعارف کرایا گیا ہے ۔ وزارت نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے پر ٹول کی شرح اور وصولی کا تعین 17 جون کو شائع ہونے والے گزٹ ترمیمی نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا گیا تھا، جس میں ترمیم کی گئی ہے ۔ نظر ثانی شدہ رولز میں، تمام غیر تجارتی کاروں، جیپوں اور وین جیسی گاڑیوں کے لیے سالانہ فاسٹیگ متعارف کرایا گیا ہے ۔ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت نے کہا کہ سالانہ پاس اسکیم تمام قومی شاہراہوں، نیشنل ایکسپریس وے ٹول پلازوں پر ایک سال کے لیے یا 200 ٹول پلازہ کراسنگ تک، جو بھی پہلے ہو، 3000 روپے کی فیس کی ادائیگی پر سفر کی سہولت فراہم ہوگی۔ سالانہ پاس اسکیم کا مقصد کاروں، جیپوں، وین جیسی غیر تجارتی گاڑیوں کے استعمال کنندگان پر فاسٹ ٹیگ اور یوزر چارج کے بوجھ کو کم کرنا ہے ۔