حکومت یوکرین میں پھنسے 20 ہزار نوجوانوں کو لائے :کانگریس

   

نئی دہلی :کانگریس نے وزیر اعظم مودی پر تنقید کی اور کہا ہے کہ وہ اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کو جیتانے کے لیے مختلف پروگراموں میں مصروف ہیں لیکن یوکرین میں پھنسے ملک کے نوجوانوں کو واپس لانے کے لئے فکر مند نہیں ہے ۔کانگریس قائد رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ مودی حکومت کو یوکرین میں پھنسے اپنے 20 ہزارنوجوانوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنا چاہیے ۔