حیدرآبادیوں کیلئے راموجی فلم سٹی کی خصوصی پیشکش

   

حیدرآباد۔/7 فبروری، ( پریس نوٹ ) راموجی فلم سٹی نے حیدرآبادیوں کیلئے خصوصی پیشکش ’’ پک اپ اینڈ ڈراپ ‘‘ کا محدود مدت کیلئے آغاز کیا ہے۔ یہ پیشکش حیدرآباد اور سکندرآباد میں رہنے والے افراد شناختی کارڈ جس میں پتہ درج ہو پیش کرکے مستفید ہوسکتے ہیں۔ یہ پیشکش انفرادی ٹورسٹ ، گروپس ، کارپوریٹس وعیرہ کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے۔
کارپوریٹ ملازمین کا شناختی کارڈ جس میں حیدرآباد کا پتہ درج ہو ’ فری ہوم ۔ بیاک ہوم ‘ کی سہولت کم از کم25 افراد پر مشتمل گروپ کو حاصل ہوگی۔اور وہ سیاہ جو میٹرو ٹرین سے سفر کرتے ہوں ایل بی نگر اور ناگول میٹرو اسٹیشن سے ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت فراہم ہوگی انہیں 100 روپئے کے ایڈمیشن کوپن ہر ایک ٹکٹ پر فراہم ہوگا۔