حیدرآبادی خاتون پاسپورٹ میعاد ختم ہونے کی وجہ سے جارڈن میں پھنس گئی ، سشما سوراج سے مدد طلب 

,

   

حیدرآباد: صبیحہ نامی ایک حیدرآبادی خاتون جو یمن میں رہتی ہیں اسے جارڈن کیلئے سفر کے دوران گرفتا ر کرلیاگیا کیوں کہ اس کے پاسپورٹ کی میعادمکمل ہوچکی تھی ۔ متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے وزیر خارجہ سشما سوراج سے اس معاملہ میں تعاون کی اپیل کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے با ت کرتے ہوئے صبیحہ کے بھائی فاروق علی نے کہا کہ میرے بہن کی شادی ایک یمنی سے سن 1983ء میں ہوئی تھی ۔اسکے بعد سے وہ یمن کے دار الہجر میں مقیم تھے ۔

انہوں نے اپنا پاسپورٹ 2006میں رینویل کروایا تھا ا وراس کی میعاد 2016تک تھی ۔ فاروق علی نے بتایا کہ یمن کے صنعاء میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ کام نہیں کررہا ہے ۔جس کی وجہ سے میری بہن پاسپورٹ رینیول نہیں کرواسکی ۔ انہوں نے کہا کہ میری بہن جارڈن سے ہندوستان واپس آنا چاہتی تھی ۔ کیونکہ ان کی فلائٹ جارڈن سے جدہ او رجدہ سے حیدرآباد تھی ۔ جب میری بہن جارڈن کے کوئین عالیہ ایئر پورٹ پر اتری اسے مقامی محکمہ نے پاسپورٹ میعاد ختم ہونے کی وجہ سے گرفتار کرلیا ۔

انہوں نے کہا کہ میری بہن جارڈن میں پھنس گئی ہے۔ میں وزیر خارجہ محترمہ سشما سوراج او رانڈین ایمبسی سے گذارش کرتا ہوں کہ میری بہن کو بچانے او را سکے مشکلات کو دور کرنے میں مدد کریں ۔