حیدرآباد۔ناچارام کے ملا پور علاقے کے اپنے گھر سے دسویں جماعت کی طالب علم ایک 16سالہ لڑکی لاپتہ بتائی جارہی ہے۔
معاملات کی تفصیلات کے مطابق مذکورہ لڑکی منگل کے روز سے لاپتہ ہے۔لڑکی کی تلاش میں ناکام ہونے کے بعد اس کے والدین پولیس سے رجو ع ہوئے ہیں ایک شکایت درج کرائی۔
لاپتہ لڑکی کے والدین کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے‘ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جو اب بھی جاری ہے