حیدرآباد۔غیر ت کے نام پر پیش ائے قتل کے واقعہ کی اسد الدین اویسی نے کی مذمت

,

   

اویسی نے کہاکہ یہ ائین کے مطابق ایک جرم ہے اور اسلام کے متعلق سنگین جرم ہے
حیدرآباد۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے جمعہ کے روز تلنگانہ کے سرور نگر علاقے میں غیرت کے نام پر پیش آنے والے والے قتل کی مذمت کی اور اس کو اسلام اور ائین کے مطابق”مجرمانہ عمل“ قراردیا ہے۔

تلنگانہ کی درالحکومت حیدرآباد میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”ہم مذکورہ (غیر ت کے نام پر قتل) کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں جو سرور نگر میں پیش آیاہے۔ اپنی مرضی سے اس عورت نے شادی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اس کے بھائی کو کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ اس کے شوہر کو قتل کردے۔یہ ائین کے مطابق ایک جرم ہے اور اسلام کے متعلق سنگین جرم ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ”کل سے اس واقعہ کو ایک اور رنگ دیاجارہا ہے۔ پولیس نے فوری طور پر ملزمین کو گرفتار نہیں کیا؟ انہوں نے گرفتار کیا۔ ہم ملزمین کے ساتھ کیوں کھڑے رہیں گے“۔

جہانگیر پوری او رکھرگاؤ ں میں پیش ائے فرقہ وارانہ واقعات کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”میں یہ کہنا چاہتاہوں کہ جو کوئی بھی مذہبی جلوس نکالا جائے وہاں پر مذکورہ مسجد کے اوپر اور جہاں سے جلوس گذرے وہاں پر اعلی منظری کشی والے سی سی ٹی کیمرے لگائے جائیں اور جائیں‘ پھر اس کے ذریعہ فیس بک پر لائیو ٹیلی کاسٹ کریں لہذا دنیا دیکھے گی کون پتھر پھینک رہے ہیں“۔

اس سے قبل جمعرات کے روز حیدرآباد کے سرور نگرپولیس نے اشرین سلطانہ عرف پلوی کے دورشتہ داروں کو بیلا پورم ناگراج کے قتل میں ملوث ہونے پر گرفتار کیاہے۔ مذکورہ ملزمین کی شناخت اشرین کے بھائی سید مبین احمد اور محمد مسعود احمد کے طور پر ہوئی ہے۔

سرور نگر پولیس کا بیان ہے کہ دونوں ملزمین کو جمعرات کے روزگرفتار کرنے کے بعد عدالتی تحویل کے لئے معزز عدالت میں پیش کیاگیاہے۔ ڈی سی پی ایل بی نگر نے کہاکہ ”ائی پی سی کی دفعہ 302‘ ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔

بہت جلد تحقیقات مکمل کرلی جائے گی۔ ہم فاسٹ ٹریک عدالت کی درخواست دیں گے تاکہ سنوائی تیزی سے ہواور ملزمین کو سزا دلائی جائے۔ متوفی کے گھر والوں کومالیاتی فوائد او رملازمت فراہم کی گئی ہے“۔

اس سے قبل چہارشنبہ کے روز ایک نوشادی شدہ جوڑا گاڑی پر جارہاتھا جس پر ایک لوہے کی سلاخ سے حملہ کیاگیا ہے اور حیدرآباد کے سرور نگر کالونی کے پانجالا انل کمار کالونی میں رات 9بجے کے قریب حملہ کیاگیا تھا جس کی وجہہ سے ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔پولیس کے بموجب دونوں ملزمین نے متوفی کے خلاف دشمنی پیدا کرلی تھی کیونکہ اس نے ملزم سید مبین احمد کی بہن سے شادی کرلی تھی۔