حیدرآباد۔ این جی او دفتر پر اے ائی ایم ائی ایم کے حامیوں کا حملہ۔ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ٹولی چوکی علاقے میں راحت کاری کے کام انجام دینے والے ایک این جی اوپر بتایاجارہا ہے کہ کل ہند مجلس اتحاد السلمین کے حامیوں نے حملہ کردیاہے

۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب مبینہ طور پر کہاجارہا ہے کہ بارش سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لئے حیدرآباد رکن پارلیمنٹ اس علاقے کامعائبہ کرنے کے لئے ائے تھے

الیاس شمسی
واقعہ پر ردعمل پیش کرتے ہوئے ٹیم این جی اوز چیرمن الیاس شمسی نے کہاکہ ان اقدامات کی حمایت کرنے کے بجائے‘ مذکورہ پارٹی کے حامیوں نے ٹولی چوکی میں ان کے این جی او دفتر پر حملہ کردیاہے۔

واقعہ بیان کرتے ہوئے شمسی نے کہاکہ جب حیدرآباد ایم پی علاقے میں پہنچے‘ این جی او کے والینٹرس بھاری بارش کی وجہہ سے عمارت میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کاکام کررہے تھے۔

والینٹرس کی کوششوں کو دیکھنے کے بجائے مذکورہ ایم پی نے جس اندازمیں لوگوں کوبچانے کاکام کیاجارہا ہے اس پر اعتراض کیا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اے ائی ایم ائی کے حامیوں کے ایک گروپ نے این جی او دفتر پر حملہ کردیا۔ انہوں نے دفتر کا فرنیچر توڑدیااور راحت کاری کے سامان کو بھی نقصان پہنچایا۔

فیروز خان
اس سے قبل بھاری بارش کے بعد بارکس علاقے پہنچنے والے فیروز خان کے ساتھ بھی کچھ لوگوں نے بحث اور تکرار کی اور انہیں روکنے کی کوشش کی تھی

https://www.youtube.com/watch?v=AU3u47h5c_0&feature=emb_title

مقامی لوگوں کے بموجب سیاسی جماعتیں مجوزہ جی ایچ ایم سی انتخابات کے پیش نظر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں