حیدرآباد۔ایک ٹیلی ویثرن پروگرام پر مباحثہ کے دوران خواجہ اجمیری غریب نواز چشتی ؒ کی شان میں گستاخی کرنے والے نیوز18کے ٹی وی اینکر امیش دیوگن کے خلاف کئی شکایت آج درج کرائی گئی ہیں
ملک کے مختلف حصوں میں امیش دیوگن کے خلاف مجرمانہ شکایتوں کی بھرمار کے بعد حیدرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں بھی درجنوں شکایتیں امیش دیوگن کے خلاف درج کرائی گئی ہیں۔
چہارشنبہ کے روز متحد ہ مجلس عمل کے ایک وفد نے حیدرآباد پولیس کمشنر انجنی کمار سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری شکایت پیش کی ہے۔
مذکورہ وفد نے اپنی شکایت میں نیوز18کے ٹی وی اینکر امیش دیوگن کے خلاف سخت کاروائی کا بھی مطالبہ کیاہے
جس نے راجستھان کے شہر اجمیر میں واقعہ سلطان ہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے متعلق توہین آمیز الفاظ کااستعمال کیاہے۔
تلنگانہ میں شکایتیں رین بازار‘ بہادر پورہ اور ظہیر آباد پولیس اسٹیشنوں میں درج کرائی گئی ہیں