حیدرآباد۔ایک 22سالہ خاتون نے خود کو پھانسی لگاکر اپنی جان دیدی ہے۔ رین بازار علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
معاملے کی تفصیلات کے مطابق متوفی کی شناخت ہاجرہ سلطانہ زوجہ میر حیدر علی کی حیثیت سے ہوئی ہے۔
جس کی نعش اتوار کے روز دستیاب ہوئی تھی۔ خودکشی کی وجہہ اب تک نامعلوم ہے۔
جیسے ہی نعش ملی مذکورہ فیملی نے پولیس کو اس بات کی جانکاری دیدی۔
اس مبینہ خودکشی کی وجہہ اب تک نامعلوم ہے۔ پولیس نے ایک کیس درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیاہے