حیدرآباد۔ سابق رکن پارلیمنٹ نے دی عید کی مبارکباد‘ اسلام کے نظام زکوۃ کی ستائش بھی کی

,

   

دولت کی امیر سے غریب کو منتقلی کا یہ واحد طریقہ ہے جس نظا م کو زکوۃ کہتے ہیں
حیدرآباد۔ تلنگانہ کے ضلع چیوڑلہ کے سابق رکن پارلیمنٹ کونڈا ویشویشوار ریڈی نے اسلام کے نظام زکوۃ کی ستائش کی۔

اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے 24مئی کے روز مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”ایک نصف ٹریلین ڈالر ہر سال ماہ رمضان میں عطیہ دیاجاتا ہے۔

دولت کا امیر سے غریب کو منتقلی کا یہ واحد طریقہ ہے جس نظا م کو زکوۃ کہتے ہیں۔

https://twitter.com/KVishReddy/status/1264555842281635842?s=20

اپنے اس پیغام کے ساتھ انہوں نے مشہور بلاگر نصیر یسین کا مذکورہ ویڈیو بھی پیش کیا ہے جو اپنے ویڈیو ناس ڈیلی اکاونٹ کے ذریعہ اپلوڈ کرتے ہیں۔

نصیر نے اپنے اس ویڈیو میں انکشاف کیاہے کہ بل گیٹس نے 30بلین ڈالر کا عطیہ دیا‘ وارین بوفٹ نے 26بلین ڈالر کا عطیہ دیا‘ انڈریو کرنیج نے بلین ڈالرس کا عطیہ دیا‘ مگر سب سے بڑا عطیہ ایک ٹریلین ڈالرکا نصف ہے جو مسلمان ہرسال بطور زکوۃ دیتے ہیں۔

نصیر کہتے ہیں کہ اسلام میں نظام زکوۃ آمدنی میں عدم مساوات کے بشمول بہت سارے مسائل کو حل کرتا ہے‘ جہاں پر امیر اور بھی امیر ہہے اور غریب وہاں کا وہیں کھڑا ہوا ہے۔

ان کا دعوی ہے کہ زکوۃ تعلیم‘ ہلت کیر اور کھانے کے لئے دی جاتی ہے۔نصیر کہتے ہیں کہ معاشرے کے غریبوں کو دولت کی منتقلی کا یہ سب سے بڑا طریقہ ہے