حیدرآباد۔ شہر کی صاف صفائی اور آلودہ پانی کے بہاؤ کی روک تھام بلدیہ گریٹر حیدرآباد کے ذمہ ہے مگر ہمیشہ طرح کرونا وائرس کے اس دور میں پرانے شہر کو بلدی برقی اور آبرسانی کے عہدیدار نظر انداز کررہے ہیں
اور مذکورہ محکموں کی یہ لاپرواہی کاخمیازہ پرانے شہر کی عوام کو وبائی امراض کی زد میں لانے کاکام کررہا ہے۔
پرانے شہر کی گنجان آبادی والے علاقے حسن نگر میں کئی دنوں سے موریوں کا پانی بہہ رہا ہے اور اس آلودہ پانی کی وجہہ سے مقامی لوگوں کی صحت پر بھی اثر پڑرہا ہے
جنھوں نے متعلقہ حکام سے اس موریوں کے بہاؤ کے متعلق کئی مرتبہ شکایت بھی کی ہے۔
سیاست ڈاٹ کام کی ٹیم سے با ت کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایاکہ کئی مرتبہ حکام سے شکایت کے
باوجود بلدی اور محکمہ آبرسانی کے عہدیدار نہ تو علاقے میں ائی ہیں اور نہ ہی اس بہتے ہوئے آلودہ پانی کو روکنے کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
کرونا وائرس کے اس دور میں حسن نگر کے باشندوں کے لئے محکمہ بلدیہ اورآبرسانی کی یہ لاپرواہی زندگیوں سے کھلواڑ کے مترادف ہوگی۔ ویڈیو ضروردیکھیں