حیدرآباد۔ ایک خاتون اس شکایت کے ساتھ پولیس سے رجوع ہوئی ہے کہ اس کو ٹک ٹاک کے ایک فرینڈ نے دھوکہ دیاہے۔
مذکورہ خاتون کا تعلق شیر لنگم پلی‘ حیدرآباد سے ہے۔ ہنس انڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ عورت جس کا تعلق ہوگیاہے ویڈیوشیئرنگ ایپ کے ذریعہ میشال جین سے رابطے میں ائی۔۔
شروعات میں دونوں دوست بنے پر ان کی دوستی رشتہ میں تبدیل ہوگئی ہے اور دونوں فیصلہ کیاکہ وہ لیو ان ریلیشن میں رہیں گے۔
اپنے چھ ماہ کے رشتے کے دوران وہ مالدیپ‘ سری لنکا اور گوا چھوٹیوں پر گئے۔
دونوں کا رشتہ اس وقت خراب موڑ لے لیاجب خاتون نے میشال سے شادی کی تجویز رکھی۔
اس نے خاتون سے دوری اختیار کرنا شروع کردیا۔ جب اس نے زبردستی کی تو میشال نے خاتون کو گھر چھوڑنے کا استفسار کیا۔
آخر عورت پولیس سے رجوع ہوئی اور میشال کے خلاف شکایت درج کرائی۔ ائی پی سی کے مختلف دفعات کے تحت پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیاہے