حیدرآباد۔ کمرشیل علاقے کوٹی میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ آیا پیش

,

   

حیدرآباد۔ شہر کے مصروف ترین علاقے کوٹی میں ایک روز قبل رات کو آتشزدگی کا ایک بھیانک واقعہ پیش آیا ہے‘ محکمہ فائر کو آگ پر قابو پانے کے لئے کافی مشقت کرنے پڑی ہے۔

ذرائع کے بموجب ہفتہ کی نصف رات کے بعد اچانک کمرشیل علاقے کوٹی کے قریب آگ کے شعلے بھڑک اٹھے‘ جس کے بعد وہاں سے گذرنے والے لوگوں نے پولیس کو واقعہ کے متعلق متنبہ کیا۔

مختلف علاقوں سے آگ پر قابو پانے والی چار گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ علاقے میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا اور آتشزدگی کے اس واقعہ کی وجہہ سے ٹریفک میں بھی کافی حد تک خلل پڑا ہے

آگ لگانے کی وجہہ اب تک نہیں معلوم ہوئی ہے‘ تاہم سلطان بازار پولیس نے اس معاملے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے واقعہ کی چھا ن بین کررہی ہے۔

ابتدائی میں جانچ میں اس بات کاانکشاف ہوا ہے کہ آگ لگنے کی وجہہ شارٹ سرکٹ ہوسکتی ہے