شمس آباد۔ 16 ڈسمبر (سیاست نیوز) جی ایم آر ایرپورٹ کی جانب سے 5K & 10K رن کا تیسرا ایڈیشن منعقد کیا گیا جس میں 3800 افراد نے شرکت کرتے ہوئے ایک ریکارڈ قائم کیا۔ مسٹر ایس جی کے کشور ساؤتھ اینڈ چیف انوویش آفیسر جی ایم آر ایرپورٹس اور مسٹر پردیپ پنیکر چیف ایگزیکیٹیو آفیسر جی ایچ آئی اے ایل نے ہری جھنڈی دکھا کر ’’حیدرآباد ایرپورٹ رن‘‘کا افتتاح کیا۔ حیدرآباد ایرپورٹ رن میں 6 زمرہ رکھے گئے ہیں جس میں 14 تا 39 سال مرد و خواتین، 40 تا 59 سال مرد و خواتین اور 60 سال سے زائد مرد و خواتین شامل تھے۔ مسٹر پردیپ پنیکر سی ای او نے کہا کہ اس ایونٹ کے ذریعہ ہر فرد کو ایک مقام پر جمع کرنا اور انہیں میوزک و دیگر طریقہ کار کے ذریعہ لطف اندوز کراتے ہوئے 5K اور 10K رن میں حصہ لینے سے ایک سکون اور بہترین ماحول فراہم ہوتا ہے۔