حیدرآباد ایم ایم ٹی ایس کی توسیع میں تاخیر کیلئے تلنگانہ حکومت ذمہ دار

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے حیدرآباد ایم ایم ٹی ایس کی توسیع میں تاخیر کیلئے کے سی آر حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ حصول اراضی کے علاوہ دوسرے کاموں میں تلنگانہ حکومت کی لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے تلنگانہ میں کئی ریلوے پراجکٹس زیر التواء ہیں جس کیلئے ٹی آر ایس حکومت ذمہ دار ہے ۔ آج دہلی میں جی کشن ریڈی نے مرکزی وزیر ریلوے آشون ویشنوی سے ملاقات کی اور ریاست تلنگانہ میں زیر التواء ریلوے پراجکٹس پر تبادلہ خیال کیا ۔ بعد ازاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت تلنگانہ میں ریلوے پراجکٹس کو بڑے پیمانہ پر ترقی دینے کے حق میں ہے تاہم تلنگانہ حکومت مرکز بالخصوص محکمہ ریلوے سے کوئی تعاون نہیں کررہی جس کی وجہ سے کئی پراجکٹس زیر التواء ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قاضی پیٹ ، وجئے واڑہ تیسری لائن کیلئے تلنگانہ حکومت نے ابھی تک حصول اراضی کا انتظام نہیں کیا ۔ قاضی پیٹ۔ کاغذ نگر اضافی لائن کیلئے مزید حصول اراضی کی ضرورت ہے۔ منوہر آباد، کتہ پلی (151 کیلو میٹر) لائن کے معاملہ میں بھی حصول اراضی کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا ہے۔ راما گنڈم ، منگور (202 کیلو میٹر) کیلئے بھی مرکزی حکومت مکمل تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔ کتہ گوڑم ، متو پلی کے درمیان نئی لائن تعمیر کرنے کی تجویز ہے۔ اگر یہ ممکن ہوگیا تو کووور کیلئے فاصلہ گھٹ جائے گا ۔ ریاستی حکومت اس پراجکٹ کے لئے تعاون نہ کرنے پر بھی محکمہ ریلوے اس کو اپنے طور پر انجام دینے کیلئے تیار ہے۔ ن