حیدرآباد19فروری(یواین آئی) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آرٹی سی) نے حیدرآباد سے وجئے واڑہ تک خدمات کے لیے ٹکٹ کے کرایوں میں رعایت کا اعلان کیا ہے ۔ مسافر لہری نان اے سی سلیپر کم سیٹر اور سوپر لگژری خدمات پر 10 فیصد رعایت حاصل کر سکتے ہیں جبکہ راجدھانی اے سی خدمات پر 8 فیصد رعایت کی پیشکش کی گئی ہے ۔ انتظامیہ نے مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ اس رعایتی سہولت سے استفادہ کریں۔