حیدرآباد تا لداخ بائیک یاترا کو بنڈارو دتاتریہ نے جھنڈی دکھائی

   

حیدرآباد کی لڑکیاں بھی اس منفرد سفر کا حصہ
حیدرآباد ۔11 ۔ جون (سیاست نیوز) سابق گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ نے حیدرآباد سے لداخ تک بائیک یاترا پر روانہ ہونے والی لڑکی ایم باندھوی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا اور ان کے کامیاب سفر کیلئے نیک تمنائیں ظاہر کی۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی وہ لڑکی ارورہ ڈیمڈ یونیورسٹی میں ایل ایل بی کی طالبہ ہے اور حیدرآباد سے موٹر سیکل پر لداخ یاترا پر روانہ ہوئی ہے۔ مشیرآباد کلادھر نگر کالونی کے صدر ایم واسو اور شریمتی پدماوتی کی دختر باندھوی نے حیدرآباد سے براہ دہلی لداخ تک موٹر سیکل پر سفر کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک بھر سے لداخ یاترا میں موٹر سیکل پر 10 رائیڈرس حصہ لے رہے ہیں۔ حیدرآباد کے دیگر رائیڈرس میں سپریا ، کارتک ، کیولیا، مونیکا بھی شامل ہیں۔ بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ ملک میں لڑکیاں ہر شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت بھی لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کئی اسکیمات متعارف کرچکی ہیں۔ بنڈارو دتاتریہ نے موٹرسیکلوں پر لداخ روانہ ہونے والی ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔1/k