حیدرآباد تا ممبئی ، بنگلور اور چینائی ہائی اسپیڈ ریل راہداری پر عاجلانہ عمل

   

چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ کا جائزہ اجلاس، پراجکٹ رپورٹ کو قطعیت دینے محکمہ جات کو ہدایت
حیدرآباد 15 مئی (سیاست نیوز) چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ نے تلنگانہ حکومت و وزارت ریلوے کے اشتراک سے تلنگانہ میں 3 ہائی اسپیڈ ریل (بلٹ ٹرین) راہداری پراجکٹ کی تجاویز تیار کرنے کیلئے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ تلنگانہ کی معاشی ترقی کے لئے حکومت نے حیدرآباد میں ہائی اسپیڈ ریل راہداری پراجکٹ کی تجویز پیش کی ہے۔ رام کرشنا راؤ نے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے اجلاس میں پراجکٹ رپورٹ کی تیاری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ کی تیاری و عمل میں تمام محکموں کا اشتراک ضروری ہے۔ پراجکٹ کیلئے حصول اراضی اور بنیادی انفراسٹرکچر پر عہدیداروں نے تجاویز پیش کی ۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ حیدرآباد تا ممبئی ، چینائی اور بنگلور کیلئے ہائی اسپیڈ ریل پراجکٹ کی تجویز تلنگانہ رائزنگ 2047 معاشی ترقی کی راہداری کے نظریہ کے تحت پیش کی گئی ۔ حکومت تلنگانہ کو ملک کے اہم معاشی زون میں تبدیل کرنا چاہتی ہے ۔ حیدرآباد سے ممبئی ، چینائی اور بنگلور بلٹ ٹرین کے آغاز شے معاشی سرگرمیں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی مستقبل کی ٹرانسپورٹ ضروریات کی تکمیل کیلئے یہ پراجکٹ مرکز کو پیش کیا گیا ۔ آئی ٹی و سیاحت کے شعبہ شعبہ کو ترقی ہوگی۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے حکام نے بتایا کہ حیدرآباد براہ پونے ممبئی تک ہائی اسپیڈ ریل راہداری کی تفصیلی پراجکٹ رپورٹ تیار کی گئی ۔ اس راہداری کے تحت 671 کیلو میٹر کی تجاویز طئے کی گئیں۔ تلنگانہ میں 93 کیلو میٹر حصول اراضی کی ضرورت ہے۔ حیدرآباد ۔بنگلور اور حیدرآباد۔چینائی راہداری پر 123 کیلو میٹر اراضی کے حصول کا منصوبہ ہے ۔ عہدیداروں نے کوکا پیٹ اور شمس آباد میں ریلویز کیلئے اراضی ضرورت سے واقف کرایا۔ چیف سکریٹری نے محکمہ جات آر اینڈ بی ، ایچ ایم ڈی اے اور جی ایم آر ایرپورٹ حکام کو مشترکہ مساعی کا مشورہ دیا۔ 1/k