حیدرآباد: جہیزہراسانی معاملہ میں ایک شخص کو سات سال جیل کی سزا

,

   

حیدرآباد: سکنڈ ایڈیشنل سیشن جج کورٹ ایل بی نگر نے مزید جہیز ہراسانی پر سات سال جیل اور پانچ ہزار روپے کی سزا سنائی۔ ٹائمس آ ف انڈیا رپورٹ کے مطابق 2014ء میں جہیز ہراسانی سے تنگ آکر 20سالہ افسر جبین کے شوہر شیخ محمد کی جانب سے مزید جہیز ہراسانی کی وجہ سے افسر جبین نے خودکشی کرلی تھی۔ تب شیخ محمد پر جہیز ہراسانی کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ شادی کے وقت متاثرہ افسر جبین کے گھر والو ں کی جانب سے شیخ محمد کو دو لاکھ روپے نقد رقم، 10.5تولہ سونا، 45تولہ چاندی، ایک ہونڈا شائین بائیک او ر دیگر اشیاء بطور جہیز شیخ محمد کو دئے گئے تھے او ر شادی بھی معیار کی گئی تھی۔ مہشورم گاؤں کا ساکن شیخ محمد ایک خانگی ملازم بتایا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ شیخ محمد شادی کے کچھ دنو ں کے بعد سے ہی اپنی بیوی افسر جبین کو مزید جہیز کے لئے تنگ کیا کرتا تھا۔ اسی دوان افسرجبین کو پتہ چلا کہ شیخ محمد کے دوسری عورتوں کیساتھ ناجائز تعلقات بھی ہیں۔ وہ روزانہ نشہ کی حالت میں گھر آکر بیوی جبین کو مارتا پیٹتا تھا۔ روزانہ کی ہراسانیوں سے تنگ آکر افسر جبین نے اپنے گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی تھی۔