حیدرآباد: جہیز ہراسانی معاملہ، عدالت نے شوہر کی دس سال کی سزا سنائی

,

   

حیدرآباد: شہرمیں 2004ء پیش آئے ایک خودکشی معاملہ میں فاضل جج نے آج سزا سنائی۔ ایل بی نگر عدالت کے ایڈیشنل جج نے جہیز کے لئے ہراساں کرتے ہوئے بیوی کو خودکشی کرنے پر مجبور کرنے والے شوہر کو دس سال قید بامشقت سزا سنائی۔ میڈی پلی پولیس میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کیہ ضلع ورنگال کے متوطن 20سالہ سومیشوری کی 22سالہ بی رامو سے 2009ء میں شادی ہوئی تھی۔ ان کی یہ شادی ”لو میریج“ تھی۔

اس کے دونوں نے ورنگل سے شہر منتقل ہوگئے اور میڈی پلی علاقہ میں رہنے لگے۔پولیس نے بتایاکہ شادی سے صرف دوسال بعد ہی رامو کی جانب سے مزید جہیز کے لئے مطالبہ شروع ہوگیا۔ جس پر سومیشوری کے والدین نے ورنگل میں موجود اپنی اراضی سے ایک گنٹہ اراضی رامو کے نام کردی او ر کچھ دن بعد نقد رقم بھی ادا کرنے کا وعدہ کیا۔ اس دوران سومیشوری نے ایک لڑکی کو جنم دیا۔لیکن رامو کی جانب سے ہراسانی کی سلسلہ بڑھتا ہی جارہاتھا۔

رامو کی روزانہ ہراسانی سے تنگ آکر سومیشوری نے24جنوری2014ء کو پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے بی رامو کو گرفتار کرکے اس کے خلاف دفعہ آئی پی سی کے تحت 304Bکے میں ایک مقدمہ درج کر کے عدالت میں پیش کیا تھا۔ پولیس کی جانب سے اس معاملہ کی چارج شیٹ داخل کی گئی جس پر فاضل جج نے ملزم کو دس سال قید کی سزاء سنائی۔