حیدرآباد: حکومت کی عاشور خانوں کے ساتھ لاپرواہی، علیحدہ شیعہ بور ڈ تشکیل دینے بی جے پی میناریٹی مورچہ کا مطالبہ

,

   

حیدرآباد: عاشورخانو ں کی عدم دیکھ بھال و لاپرواہی سے شیعہ طبقہ میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ ٹائمس آف انڈیا رپورٹ کے مطابق مرکز انجمن ماتمی گروہ کے صدر سید نجف علی شوکت نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ ریاست میں عاشور خانوں کی نگرانی میں لاپراہی برتی جارہی ہے جس سے شیعہ طبقہ میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔ سید نجف علی نے بتایا کہ ہم نے حکومت سے خواہش کی کہ وہ کم از کم ایک ماہ قبل عاشور خانو ں کی تزئین نوکے کام شروع کئے جائیں لیکن ہماری اس درخواست کو نظر انداز کرتے ہوئے محرم سے صرف دو قبل عاشور خانوں کے کام انجام دئے جاتے ہیں حالانکہ اس ضمن میں ریاستی حکومت ایک اجلاس بھی منعقد کی تھی۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ریاستی حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ پرانے شہر میں عاشور خانہ کے لئے اراضی دیں لیکن اب تک اس پر کوئی عمل آوری نہیں ہوئی۔“ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ بڑے اہم عاشور خانوں کے کام ابھی جاری ہے۔ محرم کے آغاز سے صرف ایک دن قبل سرکاری عہدیدار عاشور خانوں کا دورہ کرتے ہیں تاکہ عاشور خانوں کی مرمت کے لئے جن چیزوں کی ضرورت ہے۔ ان کا ایک دن قبل دورہ کرنا شیعہ طبقہ میں ناراضگی کی اہم وجہ ہے۔“

https://timesofindia.indiatimes.com/city/hyderabad/shias-hurt-over-sorry-state-of-ashurkhanas-bjp-demands-separate-shia-board/articleshow/70939797.cms?utm_campaign=andapp&utm_medium=referral&utm_source=native_share_tray

بی جے پی میناریٹی مورچہ کے ترجمان فراست علی باقری نے بتایاکہ ریاستی حکومت عاشور خانو ں کی دیکھ بھال میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔ ہم حکومت سے شیعہ طبقہ کے لئے علیحدہ ”شیعہ بورڈ“ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عاشور خانوں کی جائیدادوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔ لہذا ہم شیعہ بورڈ کی تشکیل چاہتے ہیں۔“ بی بی کا الاوہ کے متولی علی الدین عارف نے بتایا کہ محرم کے تمام تر تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں اور یوم عاشور اء کے موقع پر بی بی کا علم جلوس نکالنے کے لئے ہاتھی کا بھی انتظام ہوگیا ہے۔

Images / siasat.com