حیدرآباد: سڑک حادثہ میں دونوجوانوں کی موت 

,

   

حیدرآباد: سیف آباد پولیس اسٹیشن حدود میں سڑک حادثہ میں دو نوجوان برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔یہ واقعہ منگل کی شب پیش آیا ۔ مہلوکین کی شناخت نواز اور احمد سے کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ دونوں اپنے موٹر بائک پر گن پارک سے بشیر باغ کی طرف جارہے تھے موٹر سیکل تیز رفتار تھی گاڑی بے قابو ہوگئی او ر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور یہ دونوں گر گئے ۔دونوں کو سر پر شدید زخم آئے خون بہنے لگا او روہ برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔

پولیس نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم عثمانیہ دواخانہ منتقل کیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔