حیدرآباد: شاہ علی بنڈ ہ آتشزدگی میں مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی

,

   

اس سے قبل آتشزدگی کے واقعے میں ایک شخص جس کی شناخت ابھی تک قائم نہیں ہوسکی تھی۔

حیدرآباد: گومتی الیکٹرانکس کے مالک شیوا کمار کی علاج کے دوران موت ہوگئی، آگ کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی۔

اس سے قبل آتشزدگی کے واقعے میں ایک شخص جس کی شناخت ابھی تک قائم نہیں ہوسکی تھی۔

شاہ علی بنڈ ہ روڈ پر واقع گومتی الیکٹرانکس میں پیر کی رات شوروم میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔ سامان مکمل طور پر خاکستر ہو گیا جبکہ ایک کار، ایک آٹو رکشہ اور دو اسکوٹر کو نقصان پہنچا۔ دس فائر ٹینڈروں نے آگ پر قابو پالیا۔

آگ لگنے کے دوران سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہونے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے اس کی شناخت کے لیے شہریوں سے مدد طلب کی ہے۔ شوروم کے مالک شیوا کمار سمیت سات دیگر افراد کو علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ شیوا کمار کی منگل کی شام علاج کے دوران موت ہو گئی۔