حیدرآباد: شہر کے مختلف علاقوں سے بشمول چار نابالغ لڑکیوں کے جملہ 7خواتین پر اسرار طور پر لاپتہ

,

   

حیدرآباد: شہر کے مختلف علاقوں حبیب نگر، پہاڑی شریف، جیڈی میٹلہ، میاں پور، دولہ پلی او رجواہر نگر سے چار نابالغ طالبات اور تین شادی شدہ خواتین پر اسرار طورپر لاپتہ بتائی گئی ہیں۔ حبیب نگر پولیس نے بتایا کہ ملے پلی سیتارام باغ کی رہنے والی 18/سالہ ناگامنی ایک خانگی ملازم ہے وہ 28/ جولائی کو گھر سے کام کے لئے نکلی تھی تاحال گھر واپس نہیں لوٹی۔اس کے والدین کا شکایت پر ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پہاڑی شریف کی دو مسلم نابالغ لڑکیاں لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ یہ دونوں ایک گھر میں خادمہ کی حیثیت سے کام کرتی ہیں۔24/ جولائی سے یہ لڑکیاں بھی لاپتہ ہوگئی ہیں۔ ان کے والد کی شکایت پر پہاڑی شریف پولیس نے ایک گمشدگی کا معاملہ درج کر لیا۔

میاں پور پولیس اسٹیشن حدود میں 20/ سالہ ڈگری طالبہ رمیا بھی لاپتہ ہوگئی ہے۔ میا ں پور پولیس نے گمشدگی کا ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پیٹ بشیرآباد علاقہ سے 22سالہ شادی شدہ خاتون لاپتہ ہوگئی ہے۔ ان کے شوہر نریش نے نے پیٹ بشیر آباد پولی اسٹیشن میں گمشدگی کی ایک رپورٹ درج کروائی۔ جیڈی میٹلہ کی 23/سالہ ایک خاتون چندرا کلا بھی لاپتہ ہوگئی۔ وہ ایک خانگی ملازمہ ہے۔ دو دن سے وہ بھی لاپتہ بتائی گئی ہے۔ جیڈی میٹلہ پولیس اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق 18/ سالہ طالبہ سدھو جا کالج سے واپس گھر نہیں لوٹی۔ والدین کی شکایت پر پیٹ بشیرآباد کی گمشدگی کی ایک رپورٹ درج کرلی۔ جواہر نگر پولیس اسٹیشن حدود سے 24/سالہ خاتون گنگا بائی بھی لاپتہ ہے۔

وہ خریدار ی کیلئے بازار گئی تھی اس کے بعد سے گھر واپس نہیں لوٹی۔ اس کے شوہرنے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ اس طرح 7/ افراد کا لاپتہ ہوجانا نہایت تشویش ناک بات ہے۔