حیدرآباد: ماں اور بیٹی پر اسرار طور پر لاپتہ

,

   

حیدرآباد: کاچی گوڑہ پولیس اسٹیشن حدود میں سے ۸/ اپریل سے ماں اور بیٹی پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب اس سلسلہ میں کل ایک کیس درج کیا گیا۔ نلہ کنٹہ کے وینکٹشورا نگر کے رہنے والے تریوڈ نے بتایا کہ ان کی اہلیہ ۸/ اپریل کی شام فاسٹ فوڈ لانے کی جانے کی غرض سے ہماری بیٹی کو لے کر نکلی تھی لیک تاحال گھر لوٹ کر نہیں آئی۔

تریویدی نے بتایا کہ ان دونوں کو ہر ممکنہ جگہ تلاش کرلیا گیا ہے لیکن کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ بعد ازاں تریوی نے کاچی گوڑہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کروائی۔ پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔