حیدرآباد میٹرو اسٹیشن کے چھت کا ٹکڑا سر پر گرنے سے خاتون فوت

,

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو ریل کے امیر پیٹ اسٹیشن کے پلیٹ فارم کا ایک کنکریٹ سے بناہوا بڑا ٹکڑا 9 میٹر کی بلندی سے ایک خاتون کے سر پر گرنے کے سبب وہ برسر موقع فوت ہوگئی ۔ یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا ۔ بیان کیا جاتا ہے کہ وہ میٹرو ٹرین میں سوار ہونے کیلئے سیڑھیاں چڑھ رہی تھی کہ کنکریٹ کا یہ بڑا ٹکڑا اس کے سر پر گر پڑا ۔ یہ واقعہ حیدرآباد میں 30 منٹ کی موسلادھار بارش کے دوران پیش آیا ۔ مقامی افراد اور ریلوے حکام نے اس خاتون کو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں اس کو مردہ قرار دیا گیا ۔ سنجیوا ریڈی نگر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔