حیدرآباد میٹرو ریل کو 8 ایوارڈز ‘ ایک رولنگ ٹرافی

   

ڈائرکٹر ہارٹیکلچرشیخ یاسمین باشا نے ایوارڈس پیش کئے
حیدرآباد۔ 7 فروری (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو نے ایک اور کارنامہ انجام دیا ہے۔ سال 2024ء کیلئے بہترین لینڈ اسکیپ گارڈن کے زمرے میں 8 گولڈ گارڈن ایوارڈس اور ایک رولنگ ٹرافی حاصل کی ہے۔ تلنگانہ کے محکمہ باغبانی کے زیراہتمام گارڈن فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ نے یہ ایوارڈس حاصل کئے۔ بلیو۔ ریڈ۔گرین لائنس سے جملہ 57 میٹرو اسٹیشنوں کو بہترین انتظامات کیلئے 8 گولڈ گارڈن اور ایک رولنگ ٹرافی دی گئی۔ یہ مسلسل چھٹا سال جب حیدرآباد میٹرو کو یہ اعزازات حاصل ہوئے ۔ شیخ یاسمین باشا ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نے حیدرآباد پبلک گارڈن میں منعقدہ ایک تقریب میں HMRL کو رولنگ ٹرافی پیش کی۔ یہ ایوارڈ حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ کی جانب سے سینئر ہارٹیکلچر آفیسر سائی ناتھ سنکارا نے حاصل کئے۔ حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر این وی ایس ریڈی نے کہا کہ میٹرو ریل کو میٹرو اسٹیشنوں اور روف گارڈنس میں سبزہ زار کو فروغ دینے کیلئے یہ ایوارڈ حاصل ہوئے۔ اس سے حیدرآباد میٹرو ریل کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ مستقبل میں میٹرو اسٹیشنوں کو اور روف گارڈنس کو فروغ دینے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔2