حیدرآباد 15 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد کے عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ اب وہ میٹرو ریل میںسفر کرتے ہوئے تیز رفتار 5G خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ بھارتی ایرٹیل نے اپنی 5G خدمات کے شہر میں آغاز کا اعلان کیا ہے اور وہ کئی اہم مقامات اور ٹرانسپورٹ مراکز پر اس کو متعارف کروا رہی ہے ۔ میٹرو ریل کے علاوہ عوام کو 5G خدمات سکندرآباد و کاچیگوڑہ ریلوے اسٹیشنوں کے علاوہ مہاتما گاندھی بس اسٹیشن پر بھی سہولت دستیاب ہوگی ۔ اس کے علاوہ ایرٹیل 5G پلس کی خدمات شہر کے کئی مقامات بشمول بیگم پیٹ ‘ بنجارہ ہلز ‘ جوبلی ہلز ‘ ہائی ٹیک سٹی ‘ گچی باؤلی ‘ بوئن پلی ‘ کومپلی ‘ آر ٹی سی چوراہا ‘ کوٹھی ‘ ملک پیٹ ‘ چارمینار ‘ حبشی گوڑہ ‘ اپل ‘ ناگول ‘ کوکٹ پلی ‘ میاں پور وغیرہ میں دستیاب رہیں گی ۔