حیدرآباد ۔ 3 فبروری (سیاست نیوز) محکمہ موسیات کے مطابق حیدرآباد میں آئندہ ہفتہ درجہ حرات 35 ڈگری سلسیس ہونے کا امکان ہے۔ اس طرح شہر میں گرمی میں اضافہ ہوگا۔ تلنگانہ میں اس سال موسم سرما میں کوئی خاص سردی کی لہر نہیں رہی۔ جنوری کے دوسرے ہفتہ میں بھی سردی کی شدت محسوس نہیں کی گئی اور حیدرآباد میں بالخصوص درجہ حرارت 14 ڈگری سلسیس سے کم نہیں ہوا۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے یوسف گوڑہ میں واقع آٹومیٹک ویدراسٹیشن پر دن کا درجہ حرارت 34.1 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔ جی ایچ ایم سی حدود میں زیادہ تر علاقوں میں 3 فبروری ہفتہ کو دوپہر میں درجہ حرارت 33 ڈگری سلسیس سے زیادہ رہا۔