حیدرآباد میں آج شوبھا یاترا، مساجد کے تقدس کی برقراری کے اقدامات

,

   

صبح 9 بجے آغازاور شام میں کوٹھی پر اختتام، شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک تحدیدات، منتظمین کو پولیس کی ہدایات

حیدرآباد۔29۔مارچ (سیاست نیوز) سری رام نومی شوبھا یاترا 2023 ء کے پیش نظر حیدرآباد پولیس نے سیکوریٹی کے وسیع تر انتظامات کئے ہیں۔ اس تہوار کیلئے پولیس کے تمام شعبوں کو تعینات کیا جارہا ہے۔ جمعرات کو نکالی جانے والی سری رام نومی شوبھا یاترا کا آغاز منگل ہاٹ سیتارام باغ کی مندر سے ہوگا اور اس کا اختتام ہنومان ویام شالہ سلطان بازار میں ہوگا۔ 6.8 کیلو میٹر طویل اس یاترا کے لئے حیدرآباد پولیس نے سیکوریٹی کے وسیع تر انتظامات کئے ہیں۔ تقریباً ایک لاکھ بھکت اس جلوس میں شامل ہونے کا امکان ہے اور یہ شوبھا یاترا دھول پیٹ ، منگل ہاٹ ، جمعرات بازار ، بیگم بازار ، سدی عنبر بازار سے گزرتی ہوئی کوٹھی سلطان بازار پہنچے گی۔ پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند کی راست نگرانی میں اس شوبھا یاتر پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے جبکہ ہزاروں سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ پولیس کی جانب سے ریالی پر نظر رکھنے کیلئے ڈرون کیمروں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے جبکہ حیدرآباد پولیس کے شعبہ اسپیشل برانچ کے علاوہ کوئیک ری ایکشن ٹیم ، آرمڈ ریزرو کمشنر ٹاسک فورس اور دیگر شعبوں کو بھی تعینات کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر مذہبی مقامات بشمول مساجد اور درگاہوں کو پولیس نے احتیاطی اقدامات کے طور پر شامیانوں اور پردوں سے ڈھانک دیا ہے۔ب