حیدرآباد۔حیدرآباد میں سنیما تھیٹروں کو 4ڈسمبر سے دوبارہ کھولنے کی تیاری کی جارہی ہے کیونکہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ نے اس پر بات کی ہے۔
تاہم اس کے لئے کویڈ 19کے متعلق اٹھائے جانے والے احتیاطی اقدامات پر عمل آواری تھیٹرس مالکین کی ذمہ داری ہوگی۔
تلنگانہ ٹوڈے کی رپورٹ کے بموجب ملٹی پلیکلس تھیٹریں بشمول پی وی آر سنیماس‘ ائی نوکس‘ سینی پولیس اور اے ایم بی سنیماس جمعہ کے روز فلموں کی اسکریننگ شروع کردیں گے۔
تلنگانہ ایکزیبیٹرس اسوسیشن سکریٹری وجیندر ریڈی نے کہاکہ متعدد ملٹی پلیکلس اور سنگل اسکرین تھیٹرس میں فلموں کی اسکریننگ کا آغاز ہوجائے گا۔
حیدرآباد میں تھیٹرس کے سیٹوں کی گنجائش کم کردی گئی ہے۔
ایسی بھی خبر ہے کہ عالمی وباء کرونا وائرس کے پیش نظر تھیٹروں میں سیٹوں کی گنجائش میں پچاس فیصد کی کمی لائی گئی ہے۔
کویڈ19کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد اس میں اضافہ کردیاجائے گا۔
گریٹر حیدرآباد میں جملہ175فلموں کے لئے اسکرین ہیں۔ یہاں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ وباء کی وجہہ سے تھیٹروں کے بشمول کئی تنصیبات جیسے تھیٹرس کو بھی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کو پھیلنے کے لئے نافذ لاک ڈاؤن کے بعد بہت بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یہاں تک لاک ڈاؤن ہٹانے کے بعد حیدرآباد میں کرونا وائرس کے خطرے سے تھیٹرس کو دوبارہ کھولنے سے روک دیاگیاتھا۔
اب حیدرآباد میں نئے معاملات کی تعداد گھٹنے کے بعد حکومت نے تھیٹرس مالکین کو دوبارہ اپنا کاروبار شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔ تاہم انہیں احتیاطی اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔