حیدرآباد میں مختلف مقامات پر این ائی اے کے دھاوے

,

   

حمایت نگر اور ایل بی نگر میں تلاشی مہم کی گئی ہے
حیدرآباد۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این ائی اے) نے جمعرات کی صبح حیدرآباد کے مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔ذرائع کے مطابق حمایت نگر اور ایل بی نگر میں تلاشی مہم کی گئی ہے۔

مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کی ائے دن شہر میں چھاپہ ماری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

این ائی اے‘ سی بی ائی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے عہدیداران مختلف معاملات میں حیدرآباد کے مختلف مقامات پر نہ صرف چھاپے مارہے ہیں بلکہ کئی اہم شخصیات سے پوچھ تاچھ کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔

جمعرات کے روز پیش انے والی این ائی اے کی چھاپہ ماری کے ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے