حیدرآباد میں پرانے شہر کے لوگ لاک ڈاؤن کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں

,

   

حیدرآباد:شہر حیدرآباد میں مسلسل چھ دنوں سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور سبھی علاقوں میں ہر طرح کی سرگرمی بند پڑی ہے، شہر حیدرآباد کے نئے شہر سڑکیں خالی نظر آ رہی ہے کبھی کبھی ایک دو گاڑیاں نظر آتی ہے، پنجہ گٹہ علاقہ میں بھی سناٹا چھایا ہوا ہے۔

جہاں تک پرانے شہر کی بات ہے وہاں حالات برعکس نظر آ رہے ہیں، افضل گنج سے چار مینار اور شالی بھنڈے تک تو لاک ڈاؤن کا اثر دکھائی دیا، مگر شالی بھنڈے سے فلک نما تک کوئی اثر دکھائی نہیں دیا ، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہاں کی عوام میں اس بیماری کو لے کر معلومات ہی نہیں ہے۔

ملی اطلاع کے مطابق لوگ سڑکوں پر نظر آ رہے ہیں، زیادہ تر لوگ اپنی فیملی کو لے کر گاڑی پر ایک ساتھ تین چار افراد کو لے گھومتے نظر آۓ، یہاں کے حالات پر حکومت اور عوامی نمائندوں کو دلچسپی لینی چاہیے اور عوام کو اس بیماری کو لے کر اگاہ کرنا چاہیے، اکثر عوام کے درمیان رہنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے مگر اس مشکل گھڑی میں کوئی نظر نہیں آرہا ہے۔

YouTube video