حیدرآباد میں پولنگ بوتھس کی تعداد سب سے زیادہ اور رائے دہی کا فیصد بہت کم

   

حیدرآباد 31 مارچ (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نے تلنگانہ میں نومبر 2023 ء کے اسمبلی انتخابات میں 5000 ایسے پولنگ اسٹیشنس کی نشاندہی کی جہاں بہت کم رائے دہی ہوئی اور ان میں نصف پولنگ اسٹیشنس حیدرآباد لوک سبھا حلقہ میں ہیں اور اس کے بعد رنگاریڈی اور میڑچل، ملکاجگری ڈسٹرکٹ میں ہیں۔ حیدرآباد میں 2,284 پولنگ اسٹیشنس کی نشاندہی کی گئی اس کے بعد رنگاریڈی میں 1,166 اور ملکاجگری میں 633 کی نشاندہی کی گئی۔ سیری لنگم پلی، ایل بی نگر اور یاقوت پورہ اسمبلی حلقوں میں سب سے زیادہ تعداد میں پولنگ اسٹیشنس ہیں جبکہ رائے دہی کا فیصد سب سے کم ہے۔