حیدرآباد میں 16 ایس آئی آر ہیلپ ڈیسکس قائم کئے گئے

   

حیدرآباد ۔ 4 جولائی (سیاست نیوز) فہرست رائے دہندگان پر کی جارہی خصوصی نظرثانی میں آسانی کیلئے الیکشن حکام کی جانب سے شہر میں الیکشن رجسٹریشن آفیسر (ERO) کے دفاتر اور میونسپل آفسیس میں 16 خصوصی ہیلپ ڈیسکس قائم کئے گئے ہیں تاکہ اس عمل میں رائے دہندوں کی مدد ہو۔ اس اقدام کا مقصد رائے دہندوں کیلئے صحیح معلومات حاصل کرنے اور کسی الجھن کے بغیر ایس آئی آر کے عمل کو مکمل کرنے کے سلسلہ میں مدد فراہم کرنا ہے اور فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی سے متعلق سوالات پر توجہ دینا بھی ہے۔ عہدیداروں کے مطابق ہر ہیلپ ڈیسک پر ایک نامزد انچارج ہوگا جو ایس آئی آر کے عمل کے سلسلہ میں شہریوں کی رہنمائی کرے گا اور فارم درست طور پر کس طرح پُر کیا جائے اس کے بارے میں بتایا جائے گا۔ یہ ہیلپ ڈیسکس حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے تمام 15 اسمبلی حلقہ جات میں قائم کئے گئے ہیں، اس کے ساتھ ایک سنٹرل فیسیلیٹیشن سنٹر جی ایچ ایم سی کمشنر کے دفتر ٹینک بنڈ پر قائم کیا گیا ہے۔ اس کے اسمبلی واری مقامات ہیں : 57۔ مشیرآباد (میونسپل آفس، دومل گوڑہ)، 58 ۔ ملک پیٹ (میونسپل آفس گورنمنٹ کوارٹرس، بلاک (B-2,4 and 5) 59۔ عنبرپیٹ (میونسپل آفس 6th فلور، عابڈس پارکنگ کامپلکس)، 60 خیریت آباد میونسپل آفس، فرسٹ فلور، خیریت آباد) 61۔ جوبلی ہلز (میونسپل آفس یوسف گوڑہ چیک پوسٹ)، 62۔ صنعت نگر (میونسپل آفس ہری ہرا کلا بھون)، 63۔ نامپلی (میونسپل آفس، روبرو سائی بابا مندر گڈی ملکاپور)، 64۔ کاروان (میونسپل آفس سکنڈ فلور خیریت آباد)، 65۔ گوشہ محل (میونسپل آفس، فورتھ فلور، عابڈس پارکنگ کامپلکس)، 66 چارمینار (میونسپل آفس مغلپورہ)، 67۔ چندرائن گٹہ میونسپل آفس جنگم میٹ)، 68 ۔ یاقوت پورہ (میونسپل آفس، پھول باغ)، 69۔ بہادرپورہ (میونسپل آفس، پھول باغ)، 70۔ سکندرآباد (میونسپل آفس، سکندرآباد کورٹ کے بازو) 71۔ کنٹونمنٹ (سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ آفس)۔ A