حیدرآباد : نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والا ۴۵؍ سالہ شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ 

,

   

حیدرآباد : پولیس نے ایک ۴۵؍سالہ شخص کو نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے معاملہ میں گرفتار کرلیا ۔ فلک نما پولیس اسٹیشن اے سی پی ایم اے رشید نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ کی ماں نے جنگم میٹ پولیس اسٹیشن میں ایک ایک شکایت درج کروائی ۔ انہوں نے اپنی شکایت بتایا کہ ان کے پڑوسی متین علی خان نے ان کی ۷؍ سالہ بیٹی کی مبینہ طور پر عصمت ریزی کی ۔

پولیس نے پوسکو کے تحت ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ چھتری ناکہ پولیس کواطلاع موصول ہوئی کہ ملزم جنگم میٹ میں واقع اپنے مکان میں موجود ہیں ۔ پولیس فوری حرکت میں آتے ہوئے ملزم گرفتار کرکے کورٹ میں پیش کردیا ۔