حیدرآباد: نہرو زولوجیکل پارک میں ایک اور سفید شیر کی موت، شیروں کی موت کا یہ دوسرا واقعہ

,

   

حیدرآباد: شہر کے نہرو زولوجیکل پارک میں کل ایک 14سالہ سفید رائل ٹائیگر کی موت واقع ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے اس شیر کے موت کی وجہ اسے گردن پر ٹیومر ہوگیاتھا اسی وجہ سے اس کی موت واقعہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ چند دن قبل ہی اسی زو میں ایک سفید شیر کی موت ہوگئی تھی۔ رائل ٹائیگر سال 2006ء میں تروپتی کے ایک زو میں پیدا ہوا تھا۔ اسے گذشتہ ایک سے ٹیومر ہوگیا تھا او راس کا علاج بھی جاری تھا۔ اس کا ٹیومر دن بہ دن بڑھتا ہی جارہاتھا او رآخر کار 16اگست کو اس جانور اس دنیا سے چل بسا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلاکہ اس کی موت ٹیومر سے ہی واقع ہوئی ہے۔