حیدرآباد: حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے واٹس ایپ گروپ ایڈمنس کو انتباہ دیا ہے کہ اگر واٹس ایپ گروپ میں تشدد سے متعلق کوئی مواد یا غلط خبر پوسٹ کی جاتی ہے تو واٹس گروپ ایڈمن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انجنی کما ر نے کہا کہ اگر تشدد کا کوئی مواد چاہے وہ تصویر کی شکل میں ہو یا ویڈیو کی شکل میں واٹس گروپ میں پوسٹ کی جاتی ہے تو شہر کے ماحول میں تناؤ پیدا ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک میں پیش آنے والے تشدد کے واقعات واٹس ایپ پر پیش کی جارہی ہیں۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ متعدد بین الاقوامی کمپنیز اور ادارے جات کے مراکز حیدرآباد میں قائم ہیں چنانچہ یہاں امن کو قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔ مسٹر کمار نے بتایا کہ واٹس ایپ پر پوسٹ ہونے والے تمام ویڈیوز اور تصاویر پر پولیس کی گہر ی نظر ہے۔
Hyderabad: WhatsApp group admins warned against fake videos
Read @TheSiasatDaily | https://t.co/X8ITJvQgyh#Hyderabad #Telangana #Whatsapp @CPHydCity— The Siasat Daily (@TheSiasatDaily) August 20, 2019
Hyderabad: WhatsApp group admins warned against fake videos
Read @TheSiasatDaily | https://t.co/X8ITJvQgyh#Hyderabad #Telangana #Whatsapp @CPHydCity— The Siasat Daily (@TheSiasatDaily) August 20, 2019