حیدرآباد۔ بلدیہ گریٹرحیدرآباد کے انتخابات میں جیت حاصل کرنے اور اپنے وجود کا احساس دلانے کے مقصد سے بھارتیہ جنتا پارٹی رائے دہندوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے ہندوتوا کا سہارا لے رہی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے شہر میں اپنی انتخابات مہم کا آغاز اتوار کے روز تاریخی چارمینار کے دامن میں موجود مندر سے کیاہے۔ دلچسپ بات تویہ ہے کہ پریس کانفرنس کے دوران شاہ حیدرآباد کا نام تبدیل کرنے پرتبصرہ کرنے سے انکار کردیا‘ جس کا اترپردیش کے چیف منسٹر اجئے سنگھ بشت عرف یوگی ادتیہ ناتھ نے ایک روز قبل انتخابی مہم کے دوران دعوی کیاتھا۔
انہوں نے کہاکہ ”میں نے چار مینار کی بھاگیہ لکشمی مندر کو اپنی عقیدت اور اشرواد کے لئے گیاتھا۔ میں مندر کو عقیدت سے گیاتھا مہربانی کرکے اس کودوسرا رخ نہ دیں“
شاہ نے اس مسلئے پر بات کرنے یا اس کو تسلیم کرنے سے انکار کیاہے دلچسپ بات ہے‘ پارٹی کے تلنگانہ یونٹکوعوامی جلسوں اور روڈ شوز میں حیدرآباد کا نام تبدیل کرکے بھاگیہ نگر جاری رکھنے کا موقع دیاہے۔
شاہ نے اتوار کے روزوارث گوڑہ اور روڈ شو اورپارٹی دفتر میں پریس کانفرنس بھی کی تھی۔
پریس کانفرنس میں جب پوچھا گیاکہ مجالس مقامی کے انتخابات میں بی جے پی کیوں اپنے قومی قائدین بشمول مرکزی وزراء کو لارہی ہے تو شاہ نے جواب دیاکہ ”لوگ جس کواحساس ہے کہ یہ ”گلی کا الیکشن“ ہے (کے ٹی آر کی تقریر کا حوالہ) وہ ان گلیوں کو صاف کرنا بھول گئے‘ اسی وجہہ سے قومی قائدین کو مہم میں آنا پڑا ہے“۔
اس کے علاوہ امیت شاہ نے اے ائی ایم ائی ایم صدر اور حیدرآباد لوک سبھا رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی پر بھی حملہ کیا اور پوچھا کہ بنگلہ دیشی اورروہنگیائیوں کو نکالنے کے لئے وہ تحریر میں دیں اور پھر”دیکھیں مرکزی حکومت اس پر کیا ردعمل دیتی ہے“۔
شاہ نے پوچھا ”جب میں کاروائی کرتا ہوں تو دہلی میں پارلیمنٹ کے اندر اسدالدین اویسی وبال کھڑا کرتے ہیں۔ آپ نے دیکھانے وہ کس طرح روتے ہیں؟انہیں کہیں تحریر میں روہنگیائی اوربنگلہ دیشیوں کو نکالنے کے لئے لکھ کر دیں۔
میں کروں گا۔ اس پر صرف الیکشن میں بات کرنا کافی نہیں ہے۔
جب ایوان پارلیمنٹ میں اس پر بات کی جاتی ہے تو کون ان کی حمایت میں بات کرتا ہے؟“۔
ایک روز قبل ہی بی جے پی لیڈر بنڈی سنجے کے سوال کاجواب دیتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہاتھا کہ حیدرآباد میں اگر غیر قانونی تارکین وطن بنگلہ دیشی اورروہنگیائی ہیں تو انہیں مرکزی حکومت نکلے۔
ہفتہ کے روز یوگی ادتیہ ناتھ نے ایک روڈ شو کے دوران حیدرآباد کا نام بھاگیہ نگر پر تبدیل کرنے کی بات کہی تھی۔