حیدرآباد کا کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف افتتاحی مقابلہ

   

حیدرآباد : آئی پی ایل 2021 ء میں حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کو میزبانی سے محروم کردیا گیا ہے جس کے بعد حیدرآباد کی ٹیم سن رائزرس حیدرآباد اپنے مقابلے چینائی ، دہلی ، کولکتہ اور بنگلور میں کھیلے گی ۔ حیدرآباد کا پہلا مقابلہ /11 اپریل کو کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے ساتھ چینائی میں کھیلا جائے گا ۔ جس کے بعد حیدرآبادی ٹیم اسی میدان پر رائل چیالنجرس بنگلور ، ممبئی انڈینس ، پنجاب کنگس اور دہلی کیپیٹلس کے خلاف کھیلے گی ۔ /28 اپریل کو سن رائزرس حیدرآباد کا چینائی سوپر کنگس کے خلاف مقابلہ دہلی میں ہوگا جس کے بعد اسی میدان پر راجستھان رائلس ، ممبئی انڈینس اور چینائی سوپر کنگس کے خلاف مقابلے کھیلے جائیں گے ۔ دہلی کے بعد حیدرآبادی ٹیم کولکتہ کا رخ کرے گی جہاں اسے 3 مقابلے کھیلنے ہیں ۔ /9 مئی کو رائل چیالنجرس بنگلور کے خلاف کولکتہ میں مقابلہ ہوگا جبکہ راجستھان رائلس اور دہلی کیپیٹلس کے خلاف بھی مقابلے کولکتہ میں ہی منعقد ہوں گے ۔ ڈیویڈ وارنر کی زیرقیادت حیدرآبادی ٹیم کو بنگلور میں دو مقابلے کھیلنے ہیں جو کہ /19 مئی کو پنجاب اور /21 مئی کو کولکتہ نائٹ رائڈرس کے خلاف مقرر ہیں ۔