حیدرآباد کیخلاف کولکتہ کی شاندار کامیابی، وارنر کے 85 رنز رائیگاں

,

   

اینڈریو رسل کے 49 رنز نے کھیل کا نقشہ بدل دیا ، شبھم گل کے چھکے پر ہدف مکمل ، ایڈن گارڈن میں رنوں کی بارش

کولکتہ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں میزبان کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے سن رائزرس حیدرآباد کو 6 وکٹس سے شکست دے دی۔ حالانکہ سن رائزرس حیدرآباد کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کی جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف مقرر کیا تھا۔ شبھم گل نے شکیب الحسن کے اوور میں دو شاندار چھکے لگاتے ہوئے جیت کا ہدف آسانی سے پورا کرلیا جبکہ فاتح ٹیم کے پاس مزید دو گیند اور 6 وکٹس باقی تھے۔ گل نے بہترین آل راؤنڈ مظاہرہ کیا۔ ان کے علاوہ آندرے رسل کامیاب ترین بیٹسمین رہے جنہوں نے 19 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے جارحانہ انداز میں 49 رنز بنایا۔ آئی پی ایل کے 12 ویں ایڈیشن کے 56 میچوں میں یہ دوسرا میچ تھا۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈن پر چوکوں اور چھکوں کی بارش دیکھی گئی۔ کے کے آر کے کپتان دنیش کارتک نے ٹاس جیت کر حریف سن رائزرس حیدرآباد کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ آسٹریلیا کے خطرناک اوپنر ڈیوڈ وارنر نے حیدرآباد کیلئے انتہائی جارحانہ تیور اپناتے ہوئے 53 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 85 رنز بنایا جس کی بدولت ان کی ٹیم کا اسکور 181 رنز تک پہنچ چکا تھا ۔ وارنر کو گزشتہ سال بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے 12 مہینے کے پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ آئی پی ایل 2018 سے بھی باہر ہو گئے تھے ۔ وارنر کو حیدرآباد ٹیم نے اس سیزن کے لئے رٹین کیا تھا اور انہوں نے اپنا جلوہ دکھاتے ہوئے 53 گیندوں میں نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔کولکتہ نے ایڈن گارڈن پر اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ وارنر نے انگلینڈ کے جانی بیرسٹو کے ساتھ پہلے وکٹ کیلئے 12.5 اوور میں 118 رنز کی زبردست شراکت کی۔ بیرسٹو نے 35 گیندوں پر 39 رنز میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ بیرسٹو کو لیگ اسپنر پیوش چاولہ نے بولڈ کیا۔وارنر اپنی سنچری کی طرف بڑھ رہے تھے کہ آندرے رسل نے انہیں رابن اتھپا کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ حیدرآباد کا دوسرا وکٹ 144 کے اسکور پر گرایوسف پٹھان ایک رن بنا کر 152 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے ۔ ہندستانی ٹیم کے بلے باز وجے شنکر نے 24 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 40 رنز کی اننگز کھیلی اور حیدرآباد کو 181 تک پہنچایا۔پٹھان ایک رن بنا کر رسل کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ منیش پانڈے آٹھ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ رسل نے 32 رن پر دو وکٹ اور چاولہ نے 23 رن پر ایک وکٹ لیا۔ کولکتہ کے کپتان دنیش کارتک نے 20 اوور میں سات گیند بازوں کا استعمال کیا۔