حیدرآباد کی بارشیں۔ ریلیف کیمپوں میں رہنے والے 90لوگوں کو جانچ میں کویڈمثبت

,

   

حیدرآباد۔اسٹیٹ ہلت منسٹر ایٹلہ راجندرا نے پیر کے روز کہاکہ 3406کی کویڈ19جانچ میں 90لوگوں کو مثبت پایاگیاہے اور انہیں کویڈ کے علاج کے لئے مقررہ اسپتالوں میں داخل کیاگیاہے۔

مذکورہ ریلیف سنٹرس میں محکمہ صحت کی جانب سے 585میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں جہاں پر 38516لوگوں کی طبی جانچ کی جائے گی۔

وزیر صحت ایٹلہ راجندرا نے کہاکہ ”ریاست بھر میں بھاری بارش کی وجہہ سے موسمی امراض کے پھیلانے کا خدشہ لاحق ہے۔ جن کے اندر سردی زکام کے اثرات بڑھ رہے ہیں وہ کویڈ کے اثرات کی طرح ہی ہے۔

ایسا اثرات جس کسی کے اندر پائے جاتے ہیں میں ان سے گذارش کررہاہوں کہ وہ اپنے کویڈ کی جانچ کرالیں“۔

متاثرین کے اشیاء کا پانی میں بہہ جانے کا خیال رکھتے ہوئے سرکاری عہدیداروں ے کیمپوں میں 30367ماسکس اور2795سنیٹائزرس کی بوتلں ی تقسیم کی ہیں۔

ڈاکٹر رامیش ریڈی ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن نے مزید کہاکہ ”ہر جگہ ڈاکٹرس کی رسائی ممکن نہیں ہورہی ہے اس کے لئے 24×7ڈاکٹرس کو ٹیلی میڈیسن کے لئے دستیاب تیار رہیں گے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گھر گھر جاکر اٰو آر ایس اور کلوری نیشن ادوایات دئے جارہے ہیں۔ پانی کو ابال کر پینا بہتر ہوگا“