حیدرآباد کی خاتون حاجی کا مکہ مکرمہ میں انتقال

   

حیدرآباد ۔ /17 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ حج کمیٹی کے حیدرآباد کے آصف نگر علاقہ سے تعلق رکھنے والی خاتون حاجی صاحبہ کا کل مکہ مکرمہ میں انتقال ہوگیا ۔ 52 سالہ لطیف النساء اپنے شوہر محمد مصطفٰی اور فرزند محمد شکیل حسین کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوئی تھیں ۔ ان کا کور نمبر TSF-334-3 ہے ۔ /27 جولائی کو حیدرآباد سے روانہ ہوئے تھے ۔ سانس لینے میں دشواری پر انہیں مکہ مکرمہ کے مقامی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران انتقال ہوگیا ۔ تدفین آج بعد نماز عشاء مکہ مکرمہ میں عمل میں آئی ۔ تینوں کی واپسی /7 ستمبر کو ہونے والی تھی ۔ صدرنشین حج کمیٹی مسیح اللہ خاں نے تعزیت کا اظہار کیا۔